پاکستان کرکٹ ٹیم میں ریلو کٹے کون سے کھلاڑی ہیں؟ وزیر اعظم کا اشارہ کیا کھلاڑیوں کی طرف تھا؟

ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی جنوبی افریقہ سے مقابلے کی تیاریاں جاری ہیں لیکن کرکٹ حلقوں میں یہ بحث جاری ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں شامل ریلوکٹے کون ہیں اور وزیراعظم عمران خان کا بھارت سے مقابلے کے موقع پر اشارہ کن کھلاڑیوں کے بارے میں تھا۔

[embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=we9Cr2qXHxo[/embedyt]

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ سرفراز احمد آج اسپیشلسٹ بلے بازوں اور باؤلرز کو کھلائیں پاکستان کو ریلو کٹوں پر انحصار نہیں کرنا چاہیے۔اس حوالے سے مبصرین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے ٹوئٹ کی وجہ سے کپتان سرفراز احمد پر زیادہ دباؤ آ گیا تھا اور ٹاس جیت کر بیٹنگ نہ کرنے کے فیصلے کے حوالے سے بھی ان پر تنقید کی گئی ۔لیکن ابھی تک یہ طے نہیں ہو سکتا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں کون کون سے کھلاڑی ایسے ہیں جنہیں وزیراعظم ریلوکٹا سمجھتے ہیں اور اگر وہ واقعی ریلو کٹا ہے تو پھر سلیکٹرز کیا کر رہے تھے۔



سلیکٹرز نے ایسے کھلاڑیوں کو کیوں سلیکٹ کیا جن کو انیس سو بانوے کے فاتح کپتان عمران خان ریلو کٹا سمجھتے ہیں۔
وزیراعظم کے ٹویٹ کے بارے میں کرکٹ مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ اندازہ لگایا جائے کہ ایسے کھلاڑی ہیں جو نہ سپیشلسٹ بولرہیں نہ سپیشلسٹ بلے باز ہیں ان کو ریلوکٹا کہا گیا ہے تو پھر یہ بات واضح ہے کہ نام نہاد آل راؤنڈرز کی بات ہو رہی ہے اور موجودہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں کون کون آل راؤنڈر کی حیثیت سے شامل ہیں یہ جاننا اور نشاندہی کرنا مشکل نہیں ہے۔