لاہور پریس کلب کے کونسل ممبر بابر فرید کو اغوا کرنے اور تشدد کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت، پی یو جے

پنجاب یونین آف جرنلسٹ روزنامہ صحافت کے کرائم رپورٹر اور لاہور پریس کلب کے کونسل ممبر بابر فرید کو اغوا کرنے اور تشدد کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے گزشتہ روز کچھ غنڈہ عناصر صحافی بابر فرید کو سول کورٹ کے گیٹ سے اغوا کرکے اسلام پورہ لے گئے۔

[embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=3bgDy9yZWxY[/embedyt]

جہاں پر انہوں نے بابر فرید پر بہیمانہ تشدد کیا اور ان سے نقدی سمیت دیگر قیمتی اشیاء چھین لیں، بعدازاں انہیں زخمی حالت میں سول کورٹ کے قریب چھوڑ کر فرار ہو گئے، پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ درج تو کر لیا ہے مگر ملزمان تاحال گرفتار نہیں کئے گئے۔ پی  یو جے آئی جی پنجاب سے مطالبہ کرتی ہے کہ جلد از جلد ملزمان کو گرفتار کیا جائے ورنہ آئی جی آفس کے باہر مظاہرہ کیا جائے گا۔