آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو 48 رنز سے شکست دی بنگلہ دیش نے ہارنے کے باوجود شائقین کے دل جیت لئے

ورلڈ کپ کے 26 و یں میچ میں آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو اڑتالیس رنز سے شکست دے دی لیکن بنگلہ دیش نے شاندار کھیل پیش کرکے ہارنے کے باوجود شائقین کرکٹ کے دل جیت لئے۔بنگلہ دیش کی ٹیم نے بہت عمدگی سے آسٹریلیا کی مضبوط ٹیم کا مقابلہ کیا اور آسانی سے ہا ر نہیں مانی بلکہ آخری گیند تک فائٹ کرتے رہے۔

[embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=we9Cr2qXHxo[/embedyt]

آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے پچاس اوور  میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر تین سو اکیاسی 381 رنز بنائے جس کے جواب میں بنگلہ دیش نے پچاس اوور پورے کھیلے اور آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 331 رنز بنائے۔بنگلہ دیش کی طرف سے مشفیق الرحیم نے 102 رنز بنائے ۔آسٹریلیا کی طرف سے ڈیوڈ وارنر نے 166 رنز کی دھواں دھار اننگ کھیلی۔