مفاد عامہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی حفاظت میں عوام بھی اپنا کردار ادا کریں: ثناء اللہ خان

کلک اور بلدیہ ملیر کے اشتراک سے عوامی مشاورتی اجلاس کا انعقاد
کراچی( )کلک اور بلدیہ ملیر کے اشتراک سے شمائلہ اسکول غذافی ٹاؤن سے ڈاؤلنس کمپنی تک روڈ کے تعمیراتی پراجیکٹ سے متعلق مشاورتی اجلاس کا انعقاد، قذافی ٹاؤن میں منعقد کیا گیا، اجلاس میں میونسپل کمشنر بلدیہ ملیر ثناء اللہ خان،فوکل پرسن بلدیہ ملیر سہیل ملاح، کلک کے نمائندگان سینئر سوشل سیف گارڈ اسپیشلسٹ ہما ہالیپوٹو،سینئر انوائرمنٹ اسپیشلسٹ طیب شفیق، سید بابل علی، وقاص اقبال، فوکل پرسن رکن سندھ اسمبلی نسیم ذیشان، فوکل پرسن رکن قومی اسمبلی اسرار خان، سابق وائس چیئرمین بلدیہ ملیر عبدالخالق مروت، سابق یوسی ناظم نذیر خان،و دیگر سابق یوسی ناظمین و نائب ناظمین،اسٹیک ہولڈرز نمائندگان اور علاقائی عوام نے بھی شرکت کی،اجلاس کا آغاز میونسپل کمشنر بلدیہ ملیر نے تلاوت قران پاک سے کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے کلک اور بلدیہ ملیرکے اشتراک سے قذافی ٹاؤن شمائلہ اسکول سے ڈاؤلینس کمپنی تک روڈ کی تعمیرکے منصوبے کا آغاز کر رہے ہیں اس سلسلے میں عوامی آرا ء انتہائی اہم ہیں، آپ لوگ اپنی آراء سے آگاہ کریں تاکہ آپ کے مشوروں سے بہتر سے بہتر ین شاہراہ کی تعمیر کی جاسکے،مفاد عامہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی حفاظت میں عوام بھی اپنا کردار ادا کریں۔ بعد ازاں علاقائی عوام اور سابق بلدیاتی نمائندوں نے شاہراہ کی تعمیر سے قبل سیوریج لائن، اسٹریٹ لائٹ، فٹ پاتھ اور دیگر مسائل کی جانب توجہ مبذول کرائی، کلک کے نمائندوں نے عوامی آراء کو انتہائی توجہ سے سنا اور پراجیکٹ سے متعلق ابہام دور کرتے ہوئے اطمینان دلایا کہ شاہراہ کی تعمیر سے قبل مسائل کو حل کر لیا جائے گا، سینئر سوشل سیف گارڈ اسپیشلسٹ محترمہ ہما ہالیپوٹو نے علاقائی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ اپنے گھروں کا کچرا سیوریج میں ہولوں کے قریب نہ پھینکیں، کچرے سے سیوریج لائنیں چوک ہوجاتی ہیں اور تعمیراتی کام تباہ ہوجاتے ہیں۔ #

ڈائریکٹر انفارمیشن ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن ملیر
0343-2795373