وفاقی بجٹ کی منظوری سے پہلے حکومتی اور اپوزیشن کے ناراض ارکان کی اہمیت میں اضافہ

جو ں جوں وفاقی بجٹ کی منظوری کا معاملہ قریب آتا جارہا ہے حکومت اور اپوزیشن کے ناراض ارکان کی اہمیت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے سیاسی مبصرین کے مطابق دونوں جانب سے ایک دوسرے کے ناراض ارکان کو اپنے ساتھ ملا کر سیاسی مخالفین کو سرپرائز دینے کی سر توڑ کوششیں جاری ہیں۔

[embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=3bgDy9yZWxY[/embedyt]

حکومتی صفوں میں بھی دس پندرہ لوگ ناراض ہیں اور اپوزیشن جماعتوں میں بھی لوگ اپنی قیادت سے خوش نہیں ہیں دونوں طرف سے فارورڈ بلاک بننے کی باتیں سیاسی حلقوں میں گردش کر رہی ہیں پی ٹی آئی مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے ناراض ارکان کی اہمیت میں اضافہ ہوگیا ہے۔



وزیراعظم اور اعتماد ہیں کہ وہ ہر صورت بجٹ منظور کروا لیں گے جبکہ اپوزیشن بجٹ کو منظور ہونے سے روکنے کے لیے پورا زور لگائے گی ۔