لاڑکانہ کے نواحی گاؤں مبینہ طور پر بااثر کے زیر قبضہ سرکاری پرائمری اسکول میں ذہنی مریض کو پیروں میں زنجیر ڈال کر بند کرنے کا انکشاف

لاڑکانہ۔ محمد عاشق پٹھان ان ان
—–

لاڑکانہ کے نواحی گاؤں مبینہ طور پر بااثر کے زیر قبضہ سرکاری پرائمری اسکول میں ذہنی مریض کو پیروں میں زنجیر ڈال کر بند کرنے کا انکشاف

جن

لاڑکانہ کے کنگھا تھانہ کی حدود میں واقع گائوں پرانو لونگائی کے سرکاری پرائمری اسکول کی عمارت میں مقامی دیہاتی قربان علی کلہوڑو کو ذہنی طور پر بیمار ہونے کی بنا پر علاج کروانے کی بجائے اہل خانہ کیجانب سے پیروں میں زنجیر ڈال کر اسکول میں بند کیا گیا
جس کے باعث ذہنی مریض کی حالت مزید خراب ہونے لگی دوسری جانب
پرائمری اسکول کی عمارت میں گزشتہ 25 سال سے تدریسی عمل بند ہونے اور متعلقہ عمارت علاقے کے بااثر کے قبضے میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے اسکول کی عمارت زبوں حالی کا شکار اور دیواریں بھی مخدوش ہو چکی ہیں تاہم محکمہ تعلیم کے افسران کی جانب سے اس معاملے پر کبھی کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔