امریکی نژاد پاکستانی فیشن ڈیزائنر بینا حسن کی جیوے پاکستان ڈاٹ کام سے خصوصی گفتگو، ملاقات وحید جنگ

امریکی نژاد پاکستانی فیشن ڈیزائنر بینا حسن ان دنوں پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی ہیں وہ کافی عرصے سے پاکستانی دستکاریوں کو امریکہ سمیت دیگر ملکوں میں فروغ دینے کی کوششوں میں مصروف ہے اور سرگرم ہیں اور ان کا بنیادی مقصد پاکستان میں گھریلو دستکاریوں میں خدمات انجام دینے والی پاکستانی ہنرمند اور محنت کش عورتوں کی پذیرا ئی اور حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ محنت ذہانت اور صلاحیت سے جو بہترین دستگاری اختیار کرتی ہیں اور انتہائی خوبصورت ملبوسات تیار کرتی ہیں انہیں امریکہ اور دیگر ملکوں میں بہتر قیمت پر فروخت کرکے ان دستکار خواتین کی مدد کی جا سکے۔

اس طرح پاکستان کو دو طرح سے فائدہ ہوتا ہے ایک تو پاکستان کے ملبوسات اور دستکاریاں عالمی توجہ اور پسندیدگی حاصل کرتی ہیں دوسرا یہ کہ ان کے فروغ سے پاکستان کو قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوتا ہے یقینی طور پر یہ ایک قومی خدمت ہے اور یہ جذبہ لائق تحسین ہے جس پر بینا حسن مبارکباد کی حقدار ہیں اور ان کا یہ عمل دوسروں کے لئے قابل تقلید مثال بن چکا ہے۔انہوں نے اب تک کیا کچھ کیا ہے اور آنے والے دنوں میں مزید کیا کچھ کرنا چاہتی ہیں یہ جاننے کے لئے جیوے پاکستان ڈاٹ کام نے ان کے ساتھ ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا،   

جس کے دوران انہوں نے اپنے کام اور اپنے مستقبل کےمنصوبوں اور ارادوں کے بارے میں جو گفتگو اور اظہار خیال کیا وہ اس ویڈیو کے ذریعے آپ تک پہنچا رہے ہیں ۔امید ہے کہ آپ کو ان کی گفتگو ان کا کام اور ان کے مستقبل کے منصوبوں سے آگاہی حاصل کرکے خوشی ہوگی۔