وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ کا حیدر آباد اور ٹنڈو جام میں ٹرین حادثوں کے نتیجے میں انسانی جانوں کی ہلاکتوں پر دکھ اور افسوس کا اظہار

وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے حیدرآباد اور ٹنڈو جام ٹرین حادثہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں ٹرین حادثات کے حاثات روز معمول بن چکا ہے۔  وزیر ریلوے شیخ رشید کو سیاست اور پریس کانفرنس کرنے سے فرصت نہیں ۔ شیخ رشید نے ریلوے کا نظام تباہ و برباد کر دیا ہے۔ تمام ریلوے حادثات کی ذمہ داری وزیر ریلوے پر عائد ہوتی ہے۔ وزیر ریلوے اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اپنی وزارت سے فوری استعفٰی دیں۔