سید قیصر امجد نے جیوے پاکستان ڈاٹ کام میں ایڈیٹر سپیشل رپورٹس اینڈ سپلیمنٹس کی حیثیت سے اپنے فرائض سنبھال لئے ہیں

سید قیصر امجد نے جیوے پاکستان ڈاٹ کام میں ایڈیٹر سپیشل رپورٹس اینڈ سپلیمنٹس کی حیثیت سے اپنے فرائض سنبھال لئے ہیں۔وہ 45 سال کا وسیع تجربہ بھی ہمراہ لائے ہیں۔

طویل عرصہ مختلف ملٹی نیشنل اداروں میں اہم عہدوں پر فرائض انجام دیتے رہے ۔ملک اور بیرون ملک ان کی شخصیت انتہائی عزت و احترام کی حامل ہے ان کا پورا کیریئر شاندار کامیابیوں بہترین کارکردگی اور نمایاں خدمات سے بھرپور ہے وہ اپنی اعلیٰ تعلیم قابلیت ذہانت صلاحیت اور محنت کی بدولت پرائیویٹ سیکٹر میں اپنی پہچان اور منفرد مقام رکھتے ہیں جیوے پاکستان ڈاٹ کام کی انتظامیہ انہیں اپنی ٹیم کا حصہ بننے پر انتہائی مسرت کے ساتھ ان کا خیر مقدم کرتی ہے اور ان کی کامیابیوں کے لئے دعا گو ہے۔