54

پاکستان کی واحد حاضر سروس خاتون جنرل نگار جوہر خان

جنرل نگار جوہر  خا ن پاکستان فوج کی واحد حاضر سروس خاتون جنرل ہیں ان کا تعلق پاکستان آرمی کی میڈیکل کور سے ہے وہ پاکستان کے علاقے صوابی  پشتون فیملی سے تعلق رکھتی ہیں۔پاکستان آرمی کی تاریخ میں وہ تیسری خاتون افسر ہیں جو میجر جنرل کے رینک تک پہنچیں۔ان کا کیریئر شاندار کارکردگی اور عمدہ خدمات کی عکاسی کرتا ہے ان کی شخصیت اور کامیابیاں پاکستانی خواتین بالخصوص نوجوان لڑکیوں کے لئے  رول ماڈل ہیں۔

سندھ کمیشن آن دی ا سٹیٹس آف ویمن کی چیئر پرسن نز ہت شیریں نے پاکستان فوج کی واحد حاضرسروس خاتون جنرل  نگار جوہر خان کو اس عہدے تک پہنچنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں نوجوان لڑکیوں کے لئے جو اپنا کیریئر بنانا چاہتی ہیں ایک رول ماڈل قرار دیا ہے اور پاک فوج میں خواتین کی ترقی اور حوصلہ افزائی کے اقدامات کو انتہائی خوش آئند اور ماحول کو مثالی قرار دیا ہے۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں