دنیا بھر کی آبادی 2050 میں 9 ارب 70 کروڑ سے بڑھ جائے گی، اس وقت پاکستان دنیا میں آٹھویں نمبر پر ہے

اقوام متحدہ نے دنیا کی آبادی کے حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ دنیا بھر کی موجودہ آبادی 7 ارب 70 کروڑ ہے جو 2050 میں بڑھ کر تقریباً نو ارب ستر کروڑ تک پہنچ جائے گی ۔اتنی بڑی آبادی پانی اور دیگر وسائل کے حوالے سے نئے مسائل کھڑے کرے گی ۔آنے والے وقت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے دنیا بھر میں ابھی سے اقدامات کرنے ہوں گے۔

[embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=ji6Vk0vVtyI[/embedyt]

پاکستان کی تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی بھی آنے والے وقت میں اہم مسائل کا سامنا کرے گی۔ پاکستان کی موجودہ آبادی ایک کروڑ 70 لاکھ افراد پر مشتمل ہے اور یہ بات حیران کن ہے کہ 2017 کے بعد سے آبادی میں تقریباً ایک کروڑ بیس لاکھ افراد کا اضافہ ہو چکا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق دنیا کی صرف 8 ملک دنیا کی آبادی میں تیزی سے اضافہ کرنے کا سبب بن رہے ہیں جن کی آبادی کا نصف حصہ دو ہزار پچاس تک دو گنا ہو جائے گا۔



ان آٹھ ملکوں میں بھارت، نائجیریا، کانگو، ایتھوپیا تنزانیہ، انڈونیشیا، مصر اور  امریکہ شامل ہیں جبکہ پاکستان 2030 تک دنیا میں آبادی کے لحاظ سے چوتھا بڑا ملک بن جائے گا رپورٹ میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ بھارت میں آبادی کی رفتار کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ 2027 تک وہ آبادی کے لحاظ سے چین کو پیچھے چھوڑ دے گا چین نے اپنی آبادی میں اضافے کی رفتار پر قابو پا رکھا ہے اب تک چین  دنیا میں سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے پاکستان دنیا میں آٹھویں نمبر پر ہے۔