جن کی کمر میں تکلیف ہو وہ قوم کو ڈھائی گھنٹے لیکچر نہیں دیتے, فردوس عاشق اعوان کی شہباز شریف پر تنقید

وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قوم کو مبارک ہو شہبازشریف صحت یاب ہوگئے ہیں کیونکہ جن کی کمر میں تکلیف ہو وہ قوم کو ڈھائی گھنٹے لیکچر نہیں دیتے اور  انہوں نے پھر آج سے اپنی تشہیر کا آغاز کردیا ہے ۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ایسی کوئی ہدایت نہیں کی کہ پارلیمنٹ کی کارروائی نہ چلنے دیں۔

[embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=ji6Vk0vVtyI[/embedyt]

ایسی منفی خبریں صرف میڈیا چلا رہا ہے اور یہ بے بنیاد پروپیگنڈا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اداروں کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں اور اداروں کو با اختیار بنانا ان کا خواب ہے جن میں پارلیمنٹ سب سے پہلے ہے اور اگر پارلیمنٹ اسے یرغمال بنانے والے گروپ سے چھٹکارا نہیں پا تی تو وہ عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ میں بھی ناکام ہو جائے گی۔



انہوں نے کہا کہ وہ اپوزیشن اراکین جو اسمبلیوں کے رکن نہیں رہے لیکن پچھلے دروازے سے پارلیمنٹ میں داخل ہونا چاہتے ہیں وہ وزیراعظم عمران خان کو ان کے مشن سے ڈی ریل کرنے میں کامیاب نہیں ہونگے گیدڑ بھپکیاں دینے والے بجٹ کا کچھ نہیں بگاڑ سکیں گے اور حکومتی اراکین میں سے منظور کرا لیں گے بجٹ قومی سلامتی اور دفاع پاکستان کی ضمانت ہے عوام کے نمائندے اس کی منظوری دیں گے ۔