کراچی سندھ سے محبتوں کے سوداگر انڑنیشنل سکالر سید نوشاد شاہ کے اعزاز میں ناشتہ پارٹی

کراچی سندھ سے محبتوں کے سوداگر انڑنیشنل سکالر سید نوشاد شاہ کے اعزاز میں ناشتہ پارٹی
تحریر شہزاد بھٹہ
ملک قدوس اعوان گورنمنٹ کالج لاھور کی جانب سے کراچی سے آئے محبتوں کے سوداگر سید نوشاد کے اعزاز میں بھچا سری پائے اندورن لاھور فورڈ سڑیٹ میں ناشتہ پارٹی کا زبردست اہتمام کیا جس میں اسپشل دوست محمد وقاص، چیرمین فاروق اعوان ۔شہزاد بھٹہ سابقہ ڈائریکٹر اسپشل ایجوکیشن پنجاب، ڈاکٹر سونیا خان، علی حسین گل، محمد وقار نے شرکت کی ۔ناشتہ میں لاھوری اسپشل ناشتہ حلوہ پوری اور سری پائے شامل تھے ناشتے کے بعد سید نوشاد کو شاھی قلعہ شاھی مسجد کی سیر کروائی گئی انہوں نے مزار علامہ اقبال پر حاضری دی اور ملک و قوم کے لیے دعا مانگی ۔
سید نوشاد کا تعلق کراچی سے ھے شاہ صاحب ملک کے معروف ماھر اسپشل ایجوکیشن ھیں آپ سینئر ترین سیپچ اینڈ لینگویج تھراپسٹ بھی ھیں جو پچھلے کئی سالوں سے متاثرہ سماعت، ذہنی معذور اور speech disorders بچوں کے ساتھ کام کر رھے ھیں اور ان کی بحالی تعلیم و تربیت اور فلاح و بہبود کے لیے مصروف عمل ھیں
اپ اج کل تعلیمی و معلوماتی وزٹ پر لاھور تشریف لائے ھوئے ھیں اس سلسلے میں انہوں نے 6 نومبر کو رائزنگ سن انسٹیٹیوٹ آف اسپشل چلڈرن ڈی ایچ اے میں سپیچ اینڈ لینگویج تھراپی کانفرنس میں شرکت کی اور انسٹیٹیوٹ میں خدمات سرانجام دینے والے سپیچ اینڈ لینگویج تھراپسٹ کو جدید ٹیکنیکس سے آگاہ کیا اور سوال وجواب کا سیشن کیا ۔
سید نوشاد علی 2011 میں پہلی دفعہ شہزاد ھارون بھٹہ پرنسپل گورنمنٹ ٹریننگ کالج فار دی ٹیچرز آف ڈیف گنگ محل گلبرگ لاھور کی دعوت پر لاھور تشریف لائے۔
آپ نے گورنمنٹ ٹریننگ کالج فار دی ٹیچرز آف ڈیف گنگ محل گلبرگ لاھور کے زیر اہتمام ھونے والی پہلی نیشنل سپیچ اینڈ لینگویج تھراپی کانفرنس میں شرکت کی جس میں ملک بھر سے سپیچ تھراپسٹ اور ماھرین خصوصی تعلیم نے شرکت کی ۔شاہ صاحب نے کانفرنس میں مقالہ پیش کیا۔۔اور انڈر ٹریننگ طلبہ کو خصوصی طلبہ کی موثر انداز سے تعلیم و تربیت کے بارے ٹیکنیکس سے متعارف کروایا ۔
سید نوشاد بڑی نفیس اور عمدہ انسان دوست شخصیت کے حامل خوبصورت دوست ھیں جو خصوصی طلبہ کی تعلیم و تربیت اور فلاح و بہبود کے لیے پاکستان بھر میں خدمات سرانجام دے رھے ھیں۔ اللہ سے دعا ھے کہ وہ شاہ جی کو ہمیشہ صحت مند زندگی عطا فرمائے آمین