خواجہ سعد رفیق کو دو مرتبہ الیکشن لڑنے کی سزا مل رہی ہے۔ مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے خواجہ برادران کے اہل خانہ سے ملاقات کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ سعد رفیق کو  ناکام وزیراعظم کے خلاف دو مرتبہ الیکشن لڑنے کی جرات کرنے کی سزا دی جارہی ہے اور خواجہ برادران کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے ہمیں امید تھی کہ  سلمان رفیق  اور سعد رفیق کی ضمانت ہو جائے گی۔

[embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=ji6Vk0vVtyI[/embedyt]

سلمان رفیق کو دل کا عارضہ ہے اور ان کی طبیعت بہتر نہیں ہے ۔ایک سوال پر مریم نواز نے کہا کہ بلاول بھٹو سے سینٹ کے چیئرمین کی تبدیلی ان ہاؤس تبدیلی اور حکومت کے خلاف احتجاج پر بات چیت ہوئی ہے بہت جلد اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی ہوگی اور اس میں تمام معاملات پر گفتگو ہو گی نااہل اور نالائق حکومت کی وجہ سے عوام پر جو مشکلات آ گئی ہیں انہیں ان مشکلات سے نکالنے کے لئے حکومت کے خلاف مزاحمت کرنے پر بھی بلاول سے بات چیت ہوئی ہے۔



مریم نواز نے کہا کہ میرے پاس ڈ رنے کے لئے کچھ نہیں ہے ہم نے جب سے سیاست شروع کی تب سے سزائیں کاٹ رہے ہیں میں نے سب دیکھ لیا ہے میرا شیڈول تیار ہے اور اب میں عوام میں نکلوں گی جلسے کروں گی ۔انہوں نے کہا کہ نہ صرف مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کے لوگوں کے خلاف کارروائی کر رہا ہے علیمہ خان کے معاملے میں نیب خاموش ہے ۔یہ حکومت ووٹ چوری کر کے آئی ہے لہذا ہمیں اس کو ووٹ چورکہنا چاہیے ۔