سابق صدر آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری، بجٹ اجلاس میں تقریر کریں گے

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سابق صدر اور رکن قومی اسمبلی پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے ہیں سابق صدر آصف علی زرداری کے بٹن آرڈر جاری کیے جانے کے بارے میں خورشید شاہ نے میڈیا کو تصدیق کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا پروڈکشن آرڈر بجٹ اجلاس کے حوالے سے جاری کیے گئے ہیں اور توقع ہے کہ آصف علی زرداری قومی اسمبلی میں بجٹ پر تقریر کریں گے۔

[embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=ji6Vk0vVtyI[/embedyt]

بجٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری اور خواجہ سعد رفیق سمیت فاٹا کے دو ممبران کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا تھا پی ٹی آئی کے اراکین سابق صدر آصف زرداری سمیت دیگر گرفتار ارکان کےپرو ڈکشن آرڈر جاری کرنے کے خلاف تھے قومی اسمبلی کا بجٹ سیشن 29 جون تک جاری رہے گا بلاول بھٹو زرداری سمیت پیپلز پارٹی کے کئی رہنماؤں نے اسپیکر قومی اسمبلی سے سابق صدر آصف علی زرداری کے پروڈ کشن آرڈر جاری ہونے کا مطالبہ کیا تھا اپوزیشن کی مختلف جماعتوں نے بھی اسپیکر قومی اسمبلی سے تحریری طور پر آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔