پیپلز پارٹی رہنما رکن سندھ اسمبلی سہیل انور سیال کی ایس ایس پی قمبر کے ہمراہ گاؤں خیرپور جوسو آمد بااثر وڈیرے کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون فہمیدہ سیال کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی

لاڑکانہ سے محمد عاشق پٹھان
——-

پیپلز پارٹی رہنما رکن سندھ اسمبلی سہیل انور سیال کی ایس ایس پی قمبر کے ہمراہ گاؤں خیرپور جوسو آمد بااثر وڈیرے کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون فہمیدہ سیال کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی اس موقع پر ایم پی اے سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ واقعہ پر دلی صدمہ پہنچا ہے، پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے ورثاء کو انصاف ضرور ملے گا یاد رہے کہ قمبر کے علاقے خیرپور جوسو میں مسلح افراد کی فائرنگ میں خاتون کی ہلاکت اور نوجوان کے زخمی ہونے والے کیس میں نامزد 16 ملزمان میں سے پولیس نے 4 ملزمان تصور اسران،عزیزاسران، طالب لاڑ اور سیف اللہ شاہانی کو گرفتار کرلیا تھا جب کے مرکزی ملزم ایم پی اے گنہور اسران کے والد شہید اسران سمیت دیگر ملزمان کو پولیس تاحال گرفتار نہیں کرسکی ہے جبکہ مقتولہ خاتون کے ورثا سے تعزیتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے