بلوچستان میں آئندہ مالی سال کے لئے 419 ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش کردیا گیا

پاکستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر خزانہ ظہور بلیدی نے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کیا ۔بلوچستان کے لیے آئندہ مالی سال کا 419 ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش کیا گیا یہ 49 ارب روپے خسارے کا بجٹ ہے 124ارب روپے ترقیاتی اور 257 ارب روپے غیر ترقیاتی اخراجات کے لیے مختص کیے گئے۔

[embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=we9Cr2qXHxo[/embedyt]

بجٹ میں گریڈ 1 سے 16 گریڈ کے لئے وفات کی طرز پر 10 فیصد ایڈہاک ریلیف جبکہ گریڈ 17 سے گریڈ 20 کے افسران کو تنخواہوں میں پانچ فیصد ایڈہاک ریلیف دیا جائے گا بجٹ اجلاس کے دوران صوبائی وزیرخزانہ نے بجٹ تقریر کر رہے تھے اپوزیشن اراکین نے احتجاج کیا اور بجٹ نامنظور کے نعرے لگائے احتجاج کے بعد اپوزیشن ارکان نے اجلاس سے واک آوٹ کیا لیکن اس دوران صوبائی وزیر خزانہ بجٹ پیش کرتے رہے۔