مزدور چاچا نظر محمد خاصخیلی آج آٹھویں روز بھی اپنی معصوم بیٹی فوزیہ کی بازیابی کے لیے احتجاجی کیمپ پر بیٹھ رہے جبکہ سیاسی ، سماجی رہنما بھی اظہار یکجہتی کے طور پر چاچا نظر محمد کے ساتھ احتجاجی کیمپ پر بیٹھے

میرپورخاص(تحسین احمد خان ) میرپورخاص : مزدور چاچا نظر محمد خاصخیلی آج آٹھویں روز بھی اپنی معصوم بیٹی فوزیہ کی بازیابی کے لیے احتجاجی کیمپ پر بیٹھ رہے جبکہ سیاسی ، سماجی رہنما بھی اظہار یکجہتی کے طور پر چاچا نظر محمد کے ساتھ احتجاجی کیمپ پر بیٹھے اس موقع پر سماجی رہنما واجد لغاری نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ منتخب نمائندوں کی خاموشی سے نہ صرف متاثرہ فیملی معصوم بچی کے والدین بلکہ پورے ضلع کی غریب عوام میں مایوسی پھیل رہی ہے اور سابقہ اور موجودہ ایس ایس پی میرپورخاص کی جانب سے بچی کی بازیابی کے لیے بنائی گئی اسپیشل ٹیم کی کارکردگی کا رزلٹ ساڑھے چار ماہ سے بالکل زیرو ہے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے پہلے ایک پھر دوسرا پھر تیسرا sho کھان تھانے سے ہٹایا گیا اور ہر بار یہ کہا گیا کہ ایس ایچ اوز بچی کو بازیاب نہ کرا سکے ہیں اس لیے انہیں ہٹایا گیا ہے پولیس افسران کا یہ کیل گزشتہ ساڑھے چار ماہ سے جاری ہے انہوں نے بتایا کہ آج یہاں سے پیپلزپارٹی کے ایم پی اے ھریرام کیمپ کے سامنے سے اپنی گاڑی میں گزر رہے تھے انہوں نے گاڑی میں سے اتر کر کیمپ میں بیٹھنا بھی گوارا نہ سمجھا لیکن مظلوم مزدور بزرگ معصوم فوزیہ کا والد ایم پی اے کی گاڑی کے سامنے آ کر روکا اور اسے فریاد سنائی لیکن حیرت اس بات کی ہے کہ ایم پی اے کو اچانک روکنے سے ہواز حواسباستہ ہو گئے اور وہ کہنے لگے کہ ہم نے پولیس افسران سے بات کی ہے جو بچے کی بازیابی کے لیے کوششیں کر رہے ہیں اس کی حواسباستہ کی یہ صورت حال تھی کہ وہ جلد بازی میں یہ بھی کہ بیٹھے کے آپ کی بچی کی وجہ سے بے گناہ کھان تھانے کا ایس ایچ او بھی بدلی ہوا ہے اور موصوف جو خوفزدہ نظر آ رہا تھا واپس گاڑی میں بیٹھ کر وہاں سے رفو چکر ہوگیا ۔ واجد لغاری نے بتایا کہ نہ صرف شہری ، وکلاء ، سیاسی ، سماجی ، سول سوسائٹی ، صحافیوں سمیت مظلوم کا درد رکھنے والا ہر فرد چاچا نظر محمد کے ساتھ ہے انہوں نے بتایا کہ آج بھی اظہار یکجہتی کے لئے درجنوں شہری احتجاجی کیمپ پر آئے ہیں اور انشاءاللہ ہم ایک بڑے دھرنے کی تیاری کر رہے ہیں ۔

======================

میرپورخاص نظر محمد خاصخیلی اٹھ روز سے احتجاج میں بیٹھے
اپنی بیٹی مصعوم فوزیہ کے
والد نے پی پی پی کے سابقہ صوبائی وزیر ہری رام کی گاڑی کےاگے فریاد کررہا ھے