سینئر صحافی طارق اقبال کویت میں جیوے پاکستان ڈاٹ کام کے بیورو چیف مقرر

پاکستان کی سرکردہ نیوز ویب سائٹ جیوے پاکستان ڈاٹ کام کی انتظامیہ انتہائی مسرت کے ساتھ یہ اعلان کرتی ہے کہ سینئر صحافی طارق اقبال کویت میں جیوے پاکستان ڈاٹ کام کے بیورو چیف مقرر کئے گئے ہیں ۔وہ پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا میں 38 سالہ تجربے کے حامل ہیں ان کا شمار سینئر براڈ کاسٹر پروڈیوسر و و کل پرسن کے طور پر ہوتا ہے صحافت میں وسیع تجربہ اور اچھی شہرت اور ساکھ کے حامل ہیں، گزشتہ 25 سال سے کویت میں پاکستانی کمیونٹی کی سرگرمیوں کی شاندار اور بہترین کوریج اور نمایاں خدمات کی وجہ سے ہر دل عزیز شخصیت کے مالک ہیں۔

دنیا کے مختلف ملکوں میں جانے والے وفود کا سرکاری طور پر حصہ رہ چکے ہیں متعدد مقامی، بین الاقوامی اور غیر ملکی ایوارڈز اور اعزازات حاصل کر چکے ہیں۔ مختلف ٹی وی چینلز اور اخبارات و جرائد کے ساتھ منسلک رہے اور نامور عالمی سیاسی و سماجی شخصیات کھلاڑیوں فنکاروں کے انٹرویوز کئے اور عمدہ رپورٹس مرتب کرتے رہے ۔اب جیوے پاکستان ڈاٹ کام نیٹ ورک پر اس ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں جس پر ان کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور آنے والے دنوں میں ان کی مزید کامیابیوں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔