وفاقی حکومت کو کراچی کے عوام سے کوئی دلچسپی نہیں ہے اور کراچی کی ترقی کیلئے وفاق سنجیدہ نہیں ہے، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

ٍکراچی – وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر اطلاعات، قانو ن و اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور عمران خان صاف شفاف سیاست کادعویٰ کرتے تھے لیکن پچھلے دس ماہ میں ان کے تمام دعووٗں کی قلعی کھل گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ تقریباً ایک ماہ قبل وفاقی وزیر علی محمد مہر کا انتقال ہوا تھا ایک ماہ گزر جانے کے بعد خان صاحب کو اپنے وفاقی وزیر کی یاد آئی ہے ،گھوٹکی میں ضمنی انتخابات ہونے جارہے ہیں یہ نشست وفاقی وزیر علی محمد مہر کے انتقال سے خالی ہوئی تھی۔

[embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=we9Cr2qXHxo[/embedyt]

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کابینہ کے بعد اراکین کے ہمراہ گھوٹکی گئے افسوس اور غم کے موقع پر بھی سیاست کی جارہی ہے۔مشیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم نے الیکشن کمیشن کی کوڈ آف کنڈکٹ کو اڑا کر رکھ دیا ہے۔تعزیت کی آڑ میں الیکشن پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ سندھ علی محمد مہر سے ملنے عمران خان اور ان کی کابینہ کا ایک فرد بھی نہیں آیا۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وفاقی حکومت کو کراچی کے عوام سے کوئی دلچسپی نہیں ہے اور کراچی کی ترقی کے لئے وفاق سنجیدہ نہیں ہے۔



مشیر اطلاعات میں کہا کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے وفاقی حکومت کے لیے آواز اٹھائی ہے اب تاجر بھی احتجاج کے لیے باہر نکل رہے ہیں، بلاول بھٹو کی کال پر عوام کے بعد تاجر بھی خوش آمدید کہہ رہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی اور حیدرآباد کے حقوق کے سودے بازی انہی وزارتوں نے کی ہے۔نفیس لوگ اپنے مفاد کے خاطر کچھ بھی کر سکتے ہیں۔مشیر اطلاعات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے کراچی کے لیے 162 ارب روپے کا دعویٰ کیا وہ نظر آیا؟انہوں نے مزید کہا کہ نفیس لوگ بتائیں کہ اس طریقے سے دس فیصد بھی کراچی میں خرچ ہوا ؟بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیراعظم سے اپنے آپ کو چاہتے ہیں عوام کی کوئی فکر نہیں ہے ،نفیس لوگو ں کی جنگ بھی اقتدار کی ہے، ماضی میں بھی یہ سودے بازی کرتے رہے ہیں ۔



انہوں نے کہا کہ چند وزارتوں کے عیوض یہ نفیس لوگ اپنے عوام کو بیوقوف بناتے ہیں مہر خاندان وزیراعظم سے ناراض تھے عمران خان گھوٹکی والوں کو بتانے گئے تھے کہ وہ کس کے ساتھ کھڑے ہیں اگر الیکشن کمیشن غیر جانبدار ادارہ ہے تو فوری طور پر کارروائی عمل میں لائے پیپلز پارٹی پارٹی کی طرف سے یقین دلاتا ہوں کہ ہم عوام ہمارے ساتھ ہے۔