طیاروں میں آئی پیڈز لگانے کے نام پر 3 ارب کی کرپشن، پی آئی اے افسر ہارون رشید گرفتار

ایف آئی اے نے طیاروں میں آئی پیڈز لگانے کے نام پر تین ارب روپے کی کرپشن پر پی آئی اے کے افسر کو گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کے جہازوں میں آئی پیڈز لگانے کے معاملے پر ایف آئی اے متحرک ہوگئی۔

کارپوریٹ کرائم سرکل نے پی آئی اے کے منیجر ایجنسی افیئرز ہارون رشید کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم نے غیر قانونی طور پر جہازوں میں آئی پیڈز لگانے کے نام پر سرکاری خزانے کو تین ارب روپے کا نقصان پہنچایا، کیس میں پہلے ہی 2 ملزمان جی ایم عامر میمن اور سابق ایم ڈی گرفتار ہو چکے ہیں۔

ایف آئی اے حکام نے مزید کہا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ کیسز کی مزید تفتیش جاری ہے۔

https://jang.com.pk/news/1007888

=========================================

نیب کی جانب سے قومی خزانے میں جمع کرائے گئے پیسوں کی تفصیلات جمعہ کو جاری نہ ہو سکیں۔

ذرائع کا کہنا کہ ایک تفصیلی رپورٹ مرتب کی جارہی ہے جو پارلیمانی کمیٹی میں پیش کی جائیگی، ڈیٹا اور رپورٹ مکمل ہونے کے بعد ہی اسے جاری کیا جائیگا۔