بونیرتھانہ طوطالئ پولیس کی کامیاب کارروائی اقدام قتل میں ملوث ملزمان کو چند گھنٹوں کے اندر اندر آلہ اقدام قتل پستول سیمت گرفتار

بونیر(جہانزیب راشد)

بونیرتھانہ طوطالئ پولیس کی کامیاب کارروائی اقدام قتل میں ملوث ملزمان کو چند گھنٹوں کے اندر اندر آلہ اقدام قتل پستول سیمت گرفتار

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالرشید خان کی سربراہی میں بونیر پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج تھانہ طوطالئ کے حدود جنگدرہ میں فائرنگ کا ایک وقوعہ رونما ہوا، جسمیں مسمیان بحت شیر اور مثل خان ساکنان نوگرام پر تلاوت شاہ اور کامران ساکنان نوگرام نے سابقہ دشمنی کے بناء پر بہ ارداہ قتل فائرنگ کر کے موقع سے فرار ہوگئے، وقوعہ کے نسبت تھانہ طوطالئ میں مقدمہ درج رجسٹر ہو گیا، مقامی پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ اور ملزمان کی تلاشی شروع کر کے ملزمان میں سے ملزم کامران کو چند گھنٹوں کے اندر اندر آلہ اقدام قتل سمیت گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کر دیا جبکہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے۔