صدیق بلوچ میڈیا اکیڈمی کے قیام کیلئے 30 ملین روپے مختص

کوئٹہ: صوبائی وزیر خزانہ و اطلاعات ظہوربلیدی نے بلوچستان کا مالی سال 2019-20کابجٹ ایوان میں پیش کرتے ہوئے کہاکہ مالی سال 2019-20ءمیں صدیق بلوچ میڈیا اکیڈمی کے قیام کیلئے 30ملین روپے مختص کئے گئے ہیں ۔

[embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=we9Cr2qXHxo[/embedyt]

حکومت بلوچستان نے جرنلسٹ ویلفیئر فنڈاور ہاکرز ویلفیئر فنڈ کے تحت سرمایہ کاری سے حاصل منافع کو صحافیوں اور ہاکرز کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنے کیلئے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے باہمی مشاورت سے پالیسی مرتب کی جائے گی۔محکمہ تعلقات عامہ کو بھی جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے اقدامات زیر غور ہیں اس شعبے میں آنے والے مالی سال 2019-20ءکیلئے غیر ترقیاتی بجٹ میں 595ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔