پولیس فورس کی کوششیں ہیں کہ جرائم کا مکمل طور پر خاتمہ کیا جائے، جاوید اکبر ریاض

پولیس فورس کی کوششیں ہیں کہ جرائم کا مکمل طور پر خاتمہ کیا جائے، جاوید اکبر ریاض
امن سے خوشحالی ،معیشت کی بہتری اور ملک کی ترقی جڑی ہوئی ہے ،ایم علی حیدر
پولیس فورس کی کوششیں ہیں کہ جرائم کا مکمل طور پر خاتمہ کیا جائے یہ بات ڈی آئی جی ساؤتھ کراچی جاوید اکبر ریاض نے روٹری کلب آف کراچی نیکسز کی جانب سے منعقدہ تقریب کے موقع پر کہی اس موقع پر روٹری کلب آف کراچی نیکسز کے پریذیڈینٹ ایم علی حیدر، اسسٹنٹ گورنر کوثر اسلم ، وائس پریذیڈینٹ ایئر کموڈور اکبر نقی، سیکریٹری زبیر بویجہ،فاؤنڈر اینڈ ایگزیٹو سیکریٹری اسلم خالق،محمود علی خان،شاہد احمد لغاری لیڈر آف این بی جی اور دیگر بھی موجود تھے ،جاوید اکبر ریاض نے کہاکہ جرائم میں اضافے کی وجہ غربت، مہنگائی اور بے روز گاری بھی ہے انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو منشیات کے زہر سے بچانا اور تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کو روکنا بھی ہماری اولین ترجیح ہے جاوید اکبر ریاض نے کہاکہ عوام کو چوروں ،ڈاکوؤں اور اسٹریٹ کرمنل سے بچانے کے لئے پولیس فورس ہمہ وقت مصروف عمل ہے انہوں نے کہاکہ کمیونٹی پولیسنگ کے ذریعے جرائم پر قابو پایا جا سکتا ہے اورعوام کے تعاون سے امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر کیا جا سکتا ہے جاوید اکبر ریاض نے کہاکہ عوام اور پولیس کے درمیان فاصلوں کو کم کرکے پولیس کا مورال کو بڑھایا جا سکتا ہے پولیس اپنی ذمہ داروں کو ہر طرح سے پورا کرنے کی کوششیں کرتی ہے اور اس کے لئے پولیس کے جوانوں اور افسرا ن نے بے بہا قربانیاں پیش کی ہیں ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا جنہوں نے وطن کی خاطر اپنے فرائض کی ادائیگی میں جام شہادت نوش کیااس موقع پر روٹری کلب آف کراچی نیکسز کے پریذیڈینٹ ایم علی حیدر نے کہا کہ امن سے خوشحالی ،معیشت کی بہتری اور ملک کی ترقی جڑی ہوئی ہے اگر ملک میں امن ہوگا تو کاروبار بھی ہوگا اورعوام بھی خوشحال ہوں گے انہوں نے کہاکہ پولیس واحد محکمہ ہے جو عوام کی خدمت کے لئے ہر وقت موجود رہتا ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال اور مشکل میں سب سے پہلے عوام کی خدمت کے لئے پولیس ہی آتی ہے ایم علی حیدر نے کہا کہ امن کے قیام میں پولیس کا کردار بہت اہمیت رکھتا ہے اور اگر عوام پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کریں تو ان کی مدد سے جرائم کا مکمل خاتمہ ہو سکتا ہے اس موقع پروائس پریذیڈینٹ ایئر کموڈور اکبر نقی نے ٹیلی فونک خطاب میں کہاکہ ہمیں پولیس کو عزت اور احترام دینا چاہئے اور ان کی قربانیوں کو یاد رکھنا چاہئے انہوں نے کہاکہ معاشرے میں بڑھتے ہوئے جرائم کی متعدد وجوہات ہوتی ہیں جن کی وجہ سے معاشرے میں جرائم ہوتے ہیں اکبر نقی نے کہاکہ پولیس اہلکاروں کی جدید اور سائنٹفک طریقوں سے تربیت کی جائے تا کہ وہ جرائم پیشہ افراد کا قلہ قمہ کر سکیں انہوں نے کہاکہ تعلیم کی کمی اور بے روز گاری سے بھی جرائم میں اضافہ ہوتا ہے این جی اوز اور دیگر سماجی ادارے معاشرے کی اعلیٰ اقدار کو عوام میں پھیلا سکتے ہیں اور انہیں ایسے طریقوں سے موٹیویٹ کر سکتے ہیں جس سے ان میں مثبت خیالات اور عوامل پیدا ہو سکیں اور وہ مثبت سر گرمیوں کی طرف راغب ہو سکیں ا س طرح معاشرے کو بہتر بنانے میں مدد مل سکے گی سابق نائب صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری و سیکریٹری روٹری کلب آف کراچی نیکسز زبیر بویجہ نے تقریب کے اختتام پرمہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔