کھلاڑی محنت اور قوم دعا کرے انشاء اللہ سیمی فائنل کھیلیں گے، سرفراز احمد

ورلڈ کپ کے پانچ میچوں میں صرف ایک فتح حاصل کرنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد مایوس نہیں ہوئے ان کا کہنا ہے کہ ہم فائنل میں پہنچنے کی پوری کوشش کریں گے ابھی ورلڈکپ جاری ہے کڑی محنت اور  قوم کی دعاوٗں کی ضرورت ہے، سیمی فائنل میں پہنچ گئے تو پھر انشاءاللہ آگے کا سفر بھی آسان ہوگا ۔

ہماری توجہ آنے والے میچوں پر ہے جو میچ گزر گئے وہ گزر گئے ان کی غلطیوں سے سیکھ کر اگلے میچوں میں بہتر نتائج دینے کی پوری کوشش کریں گے۔اس وقت آسٹریلیا 8،  نیوزی لینڈ 7،  بھارت 7  اور انگلینڈ کے پانچ پوائنٹس ہیں، پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست چار ٹیمیں ہیں جبکہ ممکنہ طور پر سیمی فائنل میں شامل ہونے کے لئے دیگر ٹیموں کو مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا،



پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے سیمی فائنل میں پہنچنے کی امید نہیں چھوڑی اور ان کا کہنا ہے کہ آنے والے میچوں کو جیت کر ہم بغیر کوئی غلطی کئے سیمی فائنل تک پہنچ سکتے ہیں پاکستان کے آنے والے چار میچوں میں نیوزی لینڈ جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش اور افغانستان سے مقابلہ ہوگا۔