عامر اسحٰق سہروردی کے گھر پر پولیس کے بلاوجواز اور غیرقانونی چھاپے کی شدید مذمت کرتے ہیں، کراچی یونین آف جرنلسٹس

[embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=ji6Vk0vVtyI[/embedyt]


کراچی -کراچی یونین آف جرنلسٹس نے سینئر صحافی اور اے آر وائی نیوز کے کنٹرولر نیوز عامر اسحق سہروردی کے گھر پر پولیس کے بلاوجواز چھاپے اور اہلخانہ کو ہراساں کرنے اور ان کے ساتھ بدتمزی کی شدید مذمت کی ہے۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر حسن عباس،جنرل سیکریٹری عاجز جمالی اور ایگزیکٹو کونسل نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ یہ انتہائی افسوسناک عمل ہے کہ سندھ پولیس بالخصوص کراچی پولیس نے صحافیوں کے خلاف مسلسل یہ وطیرہ اختیار کرلیا ہے



کہ وہ یا تو صحافیوں پر جھوٹے الزامات پر مقدمات درج کررہی ہے یا پھر انہیں ڈرانے دھمکانے کے لیے اس طرح کی کارروائیاں کررہی کہ صحافیوں کو ہراساں کرکے انہیں فرائض کی ادائیگی سے روک سکے۔ کے یوجے عامر اسحق سہروردی کے گھر پر بلاجواز اور غیرقانونی چھاپے کو آزادی اظہار اور آزادی رائے پر حملہ سمجھتی ہے اور وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیکر متعلقہ پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ورنہ کے یوجے اپنے احتجاج کے لیے لائحہ عمل طے کرے گی۔