حکومت نے اپوزیشن کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کا فیصلہ کر لیا

وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں کابینہ کا اہم اجلاس ہوا وزیراعظم عمران خان نے وزراء پر واضح کردیا کہ وہ ٹینشن نہ لیں بجٹ ہر صورت میں منظور ہو جائے گا۔اپوزیشن احتجاج کرنا چاہتی ہے تو سو بار کرے عوام کی زندگی میں خلل ڈالا گیا تو قانون حرکت میں آئے گا۔


[embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=ji6Vk0vVtyI[/embedyt]


ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ اگر اپوزیشن کسی جگہ بولنے نہیں دیتی تو آپ بھی انہیں بولنے نہ دیں اپنے موقف سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹنا۔فیملی کے ساتھ ساتھ میڈیا پر بھی اپنے بیانیے پر قائم رہیں اور بھرپور جواب دیں۔



اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ نہ بلیک میل ہوتے ہیں نہ ڈرتے ہیں اپوزیشن احتجاج کرنا چاہتی ہے تو سو بار کرےوزرا کسی قسم کی ٹینشن نہ لیں بجٹ منظوری کا کوئی مسئلہ نہیں ہے بجٹ ہر صورت منظور کرا لیں گے۔