حکمران تنقید برداشت نہیں کر سکتے تو چور دروازے سے کیوں آئے؟ مریم نواز کی حکومت پر تنقید

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ حکمران اگر تنقید برداشت نہیں کر سکتے توچور دروازے سے اقتدار میں کیوں آئے ۔اب آپ کو پتہ ہونا چاہئے کہ آپ کا گھیراؤ ہوگا۔ مریم نواز نے کہا کہ حکمران جماعت پی ٹی آئی سے تنقید برداشت نہیں ہو رہی ۔


[embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=ji6Vk0vVtyI[/embedyt]


مریم نواز نے کہا کہ سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والی پی ٹی آئی کو آج تنقید برداشت نہیں ہو رہی ۔جو جماعت پانچ سال تک لگاتار منتخب حکومت پر حملے کرتی رہی ،



جس کے سپورٹرز نے سوشل میڈیا پر پانچ سال تک طوفان بدتمیزی مچائے رکھا اس سے تنقید برداشت کیوں نہیں ہو رہی ۔ولید آصف بٹ کو ایف آئی اے نے گوجرانوالہ سے گرفتار کیا ہے۔