سندھ کے بجٹ اجلاس پر نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا گورنر نے اجلاس غیر قانونی قرار دے دیا

سندھ کے بجٹ کے حوالے سے نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سندھ اسمبلی کے بجٹ اجلاس کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو لکھے گئے خط میں گورنر سندھ نے موقف اختیار کیا ہے کہ اجلاس بلانے کے لیے جن ارکان کے دستخطوں سے درخواست بھیجی گئی وہ دستخط جعلی ہیں کیونکہ جن ارکان کے دستخط کیے گئے ہیں وہ  شہر صوبے یا ملک میں موجود نہیں تھے۔
[embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=ji6Vk0vVtyI[/embedyt]
خط کے متن کے مطابق ملک اسد سکندر سہراب سرکی اور عبدالرزاق راجہ دس جون کو ملک میں نہیں تھے۔ خط میں کہا گیا کہ فریال تالپور کراچی میں نہیں بلکہ اسلام آباد میں موجود تھیں۔