42

بر طانوی کپتان مورگن نے 17 چھکے لگا کر بھارتی اوپنر شرما کا ریکارڈ توڑ دیا

انگلش ٹیم کے کپتان مورگن نے ون ڈے اننگ میں 17 چھکے لگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا انہوں نے بھارتی اوپنر روہت شرما کا ریکارڈ توڑ دیا۔ افغانستان کے خلاف  بیٹنگ کرتے ہوئے 71 گیندوں پر ایک سو اڑتالیس رنز کی شاندار اننگز کھیلی 17 چھکے مارے جو کسی بھی بیٹسمین کے ایک میچ میں سب سے زیادہ چھکوں کی تعداد ہے۔



ان سے پہلے بھارت کے روہت شرما نے نومبر2013 میں آسٹریلیا کے خلاف بنگلور میں 209 رنز کی اننگ کے دوران 16 چھکے لگائے تھے ۔جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز نے ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کے چھکوں کی تعداد بھی 16- 16 ہے۔



افغانستان کو شکست دے کر انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم اب پوائنٹس ٹیبل پر نمبرون ہوگئی ہے انگلینڈ نے افغانستان کو 150 رنز سے شکست دی ۔انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے تین سو ستانوے رنز بنائے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں