خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی کی جیل سے باہر آنے کی ایک اور امید دم توڑ گئی

سابق وفاقی وزیر ریلوے اور مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کی قید سے رہائی پانے کی ایک اور امید دم توڑ گئی لاہور ہائیکورٹ نے پیراگون اسکینڈل کیس میں دونوں بھائیوں کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔


[embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=ji6Vk0vVtyI[/embedyt]


لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس باقر نجفی کی سر برا ہی میں قائم دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی جس کے دوران خواجہ برادران کی درخواست ضمانت پر فیصلہ کے دلائل سننے کے بعد پہلے فیصلہ محفوظ کیا گیا اور تھوڑی دیر بعد میں پوسٹ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ضمانت مسترد کردی گئی ۔ نیب کے  وکیل نے کہا کہ خواجہ برادران نے کمپنی بناکر پیراگون ہاؤسنگ سکیم بنائیں سال 2000 میں خواجہ برادران کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی انکوائری شروع ہوئی۔



 نیب کے وکیل کا کہنا تھا کہ خواجہ سعد رفیق اور ان کی اہلیہ پیچھے رہ کر کاروبار کرتے رہے خواجہ برادران ہی پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کے کرتا دھرتا ہیں ان کے اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشنز ہوئی پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے آئے۔
دوسری طرف خواجہ سعد رفیق کے وکیل کا کہنا ہے کہ قانونی جدوجہد جاری رکھیں گے۔