37

کراچی پریس کلب کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے عزت بخشی، اداکار شفقت چیمہ

پاکستانی فلموں کے مشہور اداکار شفقت چیمہ نے کراچی پریس کلب کا دورہ کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میں کراچی پریس کلب کی انتظامیہ کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے عزت بخشی اور میرا کراچی پریس کلب میں آنے اور یہاں صحافیوں سے ملنے کا دیرینہ خواب پورا ہوگیا اس موقع پر فنکار احمد چیمہ اور پروڈیوسر ہدایتکار رائٹر زاہد شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔



شفقت چیمہ نے بتایا کہ کراچی میں اسٹیج پر پہلی مرتبہ انہیں ظاہر شاہ نے مدعو کیا ہے جس پر مشکور ہوں انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کی محبتیں سمیٹنے کا مجھے موقع فراہم کیا گیا ہے یہ میرے لیے ایک عزت افزائی ہے انہوں نے کہا کہ کراچی پریس کلب میں آنا اور یہاں اپنے اعزاز میں تقریب میں شرکت کرنا بڑی اعزاز کی بات ہے اور یہ بڑی حوصلہ افزائی ہے کراچی کے لوگ فن کی قدر کرتے ہیں۔



کراچی پریس کلب آمد کے موقع پر سندھ کی اجرک کا روایتی تحفہ  پیش کیا گیا،  لیاقت مغل خالد شوری اور مرزا افتخار بیگ سمیت دیگر صحافیوں نے شفقت چیمہ اور ساتھی اداکاروں کا خیرمقدم کیا اور ان کی خدمات  اور فن کو سراہا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں