لفظی جنگ کے بعد ثانیہ مرزا نے وینا ملک کو بلاک کردیا

پاکستان اور بھارت کے میچ کے بعد وینا ملک نے شعیب ملک اور ان کی اہلیہ کو زبردست تنقید کا نشانہ بنایا اورشعیب ملک کو شیشہ بار میں لے جانے پر اعتراض اٹھایا۔ وینا ملک اور ثانیہ مرزا میں پہلے تو خوب لفظی جنگ ہوئی اور سوشل میڈیا پر ایک دوسرے پر اعتراضات اٹھائے گئے اور جوابات دیئے گئے۔



بعد میں شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارت کی ٹینس سٹار ثانیہ ملک نے پاکستانی اداکارہ وینا ملک کو بلاک کردیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک نے بھی شائقین سے اپیل کی ہے کہ نجی زندگی کو نہ چھیڑا جائے اور کھلاڑیوں کی نجی زندگی کا احترام کیا جائے۔