ایم کیو ایم بھی آصف زرداری کی حمایت میں میدان میں آگئی

ایم کیو ایم پاکستان حکومت کی اتحادی جماعت ہونے کے باوجود سابق صدر آصف علی زرداری کی حمایت میں میدان میں آگئی۔ایم کیو ایم نے سابق صدر آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کردیا ۔ایم کیو ایم سے پہلے دو بڑی جماعتیں مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی پہلے ہی گرفتار ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے لئے بیان دے چکی ہے اور اسپیکر پروڈکشن آرڈر جاری نہ کیے جانے کی وجہ سے جانبداری برتنے کا الزام لگایا جا رہا ہے۔


[embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=ji6Vk0vVtyI[/embedyt]


ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی امین الحق نے قومی اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران سابق صدر آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ڈکٹیٹر کے دور میں بھی جاوید ہاشمی کو ایوان میں لانے کے لیے روزآرڈر جاری کیا جاتا تھا اور وہ اسمبلی میں آتے تھے۔



آج عجیب جمہوریت ہے پارلیمنٹ میں موجود ہے لیکن پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہو رہے ہم بھی چاہتے ہیں کہ قومی اسمبلی چلے اور ہم اپنا کردار ادا کریں ۔وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن دو دو گھنٹے تقریر کرتی ہے شہبازشریف دو دو گھنٹے تقریر کرتے ہیں پھر روٹھی ہوئی ساس کی طرح اٹھ کر چلے جاتے ہیں۔