44

چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کپتان سرفراز سے رابطہ، باقی چار میچ جیتنے کے لئے پوری کوشش کریں

ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم پر جہاں تنقید کا سلسلہ جاری ہے وہاں کرکٹ بورڈ بھی عوامی دباؤ کا شکار نظر آ رہا ہے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے لندن میں کپتان سرفراز احمد سے پہلے فون پر رابطہ کیا ہے اور انہیں کون کی توقعات پر پورا اترنے کی ہدایت کی ہے چیئرمین پی سی بی نے کپتان کے ذریعے ٹیم کا حوصلہ بلند کرنے کی کوشش کی اور کپتان کو ہدایت کی کہ باقی کے میچوں میں جیتنے کے لئے کھیلیں بلکہ آپ ابھی ختم نہیں ہوا قوم کی توقعات بہت زیادہ ہے ٹیم اچھا کھیلے گی اور امید کرتے ہیں کہ جیت کر واپس آئیں گے ۔دوسری طرف پی سی بی کے ترجمان نے شائقین کرکٹ سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ کھیل کو کھیل کی طرح لیں ایک میچ کی خراب کارکردگی پر اپنے ہیروز اور قومی کھلاڑیوں پر کی جانے والی غیر ضروری تنقید کسی کو نقصان پہنچا سکتی ہے لہذا اس سے گریز کریں۔



برطانیہ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی انجانے خوف کا شکار ہوگئے ہیں اور زیادہ تر کھلاڑیوں نے خود کو ہوٹل کے کمروں تک محدود کر لیا ہے ۔پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی دودھ کا آرام کریں گے اور اس کے بعد پریکٹس کرکے اگلے اتوار کے میچ کی تیاری کریں گے اتوار کو پاکستان کا میچ جنوبی افریقہ سے ہوگا۔



پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد پتہ نہ رہ سکے اور بول پڑے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کی بات سے بھی ماہرین نے کی تھی وزیراعظم نے بھی یہی کہا تھا لیکن کپتان سرفراز احمد نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ نہیں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں