گورنر سندھ کا میڈیکل کی طالبہ نمرہ کی ہلاکت پر اظہار افسوس۔ آئی جی سندھ پولس سے واقعہ کی رپورٹ طلب

کراچی ( فروری 24 ) گورنرسندھ عمران اسماعیل نے میڈیکل کی طالبہ نمرہ کی ہلاکت پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی سندھ پولیس سے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ گورنرسندھ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ واقعہ کی آزادانہ تحقیقات کرکے ملوث عناصر کو ہرصورت قانون کی گرفت میں لایا جائے،اس قسم کے واقعات مزید برداشت نہیں کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں ا س قسم کے واقعات کی روک تھا م کے لئے موئثر اور مربوط لائحہ عمل تشکیل دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں