36

آغا سراج درانی کے خلاف مقدمہ قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ۔ یکم جولائی کو سنایا جائے گا

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف نیب کے ریفرنس کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد احتساب عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو یکم جولائی کو سنایا جائے گا قومی احتساب بیورو نیب نے نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو اسلام آباد سے گرفتار کرنے کے بعد کراچی میں ان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس دائر کر رکھا ہے نیب کے مطابق آغا سراج درانی کے خلاف آٹھ اپریل 2018 کو شکایت موصول ہوئی تھی شکایت کی تصدیق اور انکوائری مکمل ہونے پر چیئرمین نیب نے ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی ۔



نیب پراسیکیوٹر کے مطابق آغا سراج درانی پر اپنے اہل خانہ ملازمین اور دیگر کے ساتھ مل کر ایک ارب 60 کروڑ روپے کی کرپشن آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزامات ہیں آغا سراج درانی کے وکیل نے ریفرنس کو بدنیتی اور سیاسی انتقام پر مبنی قرار دیا۔
آغا سراج درانی کے مطابق عدالت میں ہونے والی باتیں قانونی ہے اور قانون کے مطابق کارروائی ہورہی ہے نہ اب اپنی بات ثابت کرنے کی کوشش کر رہا ہے ہماری کوشش ہے کہ اپنا دفاع کر کے خود کو بے قصور ثابت کریں صحیح غلط کا فیصلہ وقت کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں