چار روز قبل ہندو مذہب سے تائب ہو کر مسلمان ہونے والی نوجوان لڑکی کو علاقے کے بااثر مسلمان معززین نے نو مسلمہ خاتون کو دوبارہ غیر مسلم رشتے داروں کے حوالے کر دیا نومسلم لڑکی مذاحمت اور چیختی چلاتی رہی مگر مسلمان بااثر معززین نے لڑکی کی ایک نہ سنی

 میرپورخاص (تحسین احمد خان )  چار روز قبل ہندو مذہب سے تائب ہو کر مسلمان ہونے والی نوجوان لڑکی کو علاقے کے بااثر مسلمان معززین  نے نو مسلمہ خاتون کو دوبارہ غیر مسلم رشتے داروں کے حوالے کر دیا نومسلم لڑکی مذاحمت اور چیختی چلاتی رہی مگر مسلمان بااثر معززین نے لڑکی کی ایک نہ سنی نو مسلم لڑکی کو دوبارہ غیر مسلم رشتے داروں کے حوالے کرنے پر علماء ایکشن کمیٹی کی سخت مذمے اور غم وغصہ کا اظہار تفصیلات کے مطابق  4 روز قبل 24 اکتوبر کو عمرکوٹ کنری کی رہائشی لاج وتی بنت سومار مل میگھواڑ نے اپنی مرضی سے مدرسہ عربیہ مدینتہ العلوم مدینہ مسجد شاہی بازار میرپورخاص میں گواہوں کی موجودگی میں کلمہ طیبہ پڑھ کر اسلام قبول کیا تھا اس موقع پر نومسلمہ کا اسلامی نام فاطمہ رکھا گیا علماء ایکشن کمیٹی میرپورخاص نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کنری کے پیر موسیٰ جان سرہندی اور حاجی بقا پلی ان دونوں نے زبردستی نئے مسلمان ہونے والی خاتون کو دوبارہ زبردستی اور جبری طور پر غیر مسلم رشتے داروں کے حوالے کر دیا اس موقع پر نومسلمہ لڑکی نے سخت مذاحمت کی اور چیختی چلاتی رہی لیکن کسی نے ایک نہ سنی اور زبردستی غیر مسلموں کے حوالے کر دیا حوالے کر دیا جس کی علماء ایکشن کمیٹی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے جبکہ نومسلم خاتون کو دوبارہ غیر مسلم رشتے داروں کے حوالے کرنے سے مسلمانوں میں شدیدغم و غصہ پایا جا تا ہے اسلام جبری طور پر کسی کا مسلمان ہونے کا قائل نہیں لیکن بالغ عورت کا حق ہے اگر وہ مسلمان ہونا چاہتی ہے تو اسے کوئی روک نہیں سکتا  زرائع کے مطابق غیر مسلم رشتے داروں کی جانب سے نو مسلمہ پر مذہب تبدیل کرنے کے لئے سخت دباؤ اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے علماء ایکشن کمیٹی انتظامیہ سے اپیل کرتی ہیکہ کنری کے حاجی بقا پلی، پیر موسیٰ جان سرہندی اور اسکے بیٹے بلال جان سرہندی اسد جان سرہندی کے خلاف قانونی کاروائی کر کے اس نو مسلمہ خاتون کو بازیاب کراکے کورٹ میں پیش کیا جائے اور کورٹ میں نو مسلمہ خاتون کا بیان قلم بند کیا جائے اوراس بیان پر عمل درآمد کیا جائے ٭٭ میرپورخاص (تحسین احمد خان ) حق پرست رکن قومی اسمبلی و رکن اسٹینڈنگ کمیٹی واپڈا انجینئر صابر قائمخانی حیسکو سرکل آفس میرپورخاص میں حیسکو افسران چیف انجینئر حیسکو فاروق رشید۔ڈپٹی کمرشل مینیجر کنور سلطان۔سپرنٹنڈنگ انجینئر ذوالفقار میمن۔ایکسیئن حیسکو افتخار سومرو سے میٹنگ کررہے ہیں۔اس موقع پر ایم کیو ایم میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے انچارج خالد تبسم۔جوائنٹ انچارجز آفاق احمد خان۔سلیم میمن بھی موجود تھے۔۔حیسکو افسران سے میٹنگ کے دوران انجینئر صابر قائمخانی نے کہا کہ جھڈو شہر میں گرڈ اسٹیشن منظوری کے مراحل میں ہے،جس سے جھڈو سمیت دیگر علاقوں کے عوام بجلی کی سہولت حاصل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جھڈو شہر میں جلد SDO حیسکو سب آفس قائم کیا جائے گا جس سے حیسکو صارفین کی مشکلات میں کمی ہوگی۔۔انہوں نے حیسکو افسران سے میرپورخاص شہر کے مختلف علاقوں میں نئے ٹرانسفارمرز کی تنصیب۔ٹرانسفارمرز کے جلنے کے بعد فوری مرمت اور ایڈیشنل ٹرانسفارمرز کی تنصیب سمیت ہیرآباد کمپلینٹ آفس کی دوردراز علاقے سے ہیرآباد میں فوری منتقلی کیلیئے زور دیکر کہا۔۔اسکے علاوہ کوٹ غلام محمد میں ٹرانسفارمرز کی کمی اور لوڈشیڈنگ کی ٹائمنگ کے حوالے سے بات ہوئی میٹنگ میں حیسکو افسران نے یقین دلایا کہ نشاندہی کئے گئے حیسکو صارفین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا٭٭