سڑکوں کی تعمیر سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ سید ضیاء عباس شاہ

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔۔99204401
کراچی
 مور خہ28اکتوبر 2021

سڑکوں کی تعمیر سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ سید ضیاء عباس شاہ

کرا چی 28اکتوبر: صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز سید ضیاءعباس شاہ نے کہا ہے کہ سڑکوں کی تعمیر سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے لاڑکانہ نوڈیرو روڈ ایڈیشنل کیرج وے کی تعمیر اور 4 مختلف سڑکوں کی بہتری کے تعمیراتی کام کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔ سید ضیاءعباس شاہ نے کہا کہ لاڑکانہ نوڈیرو روڈ ایڈیشنل کیرج وے کی تعمیر سے مقامی رہائشیوں کا سپر ہائی وے تک رسائی مزید آسان ہوجائے گی۔ صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز نے مزید کہا کہ باب شاہنواز بھٹو روڈ سے جگ چوک، نوڈیرو ہاوس مین گیٹ روڈ سے پنجو ڈیرو چوک بذریعہ اسپوڑس اسٹیڈیم، رینجر پوسٹ روڈ سے دو دو خان پمپ بزریعہ غریب آباد نوڈیرو اور لاڑکانہ نوڈیرو روڈ سے حسن وہان روڈ کی بہتری سے اطراف کے رہائشی بھی بھرپور مستفید ہونگے۔ سید ضیاءعباس شاہ کا کہنا تھا کہ محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے ہائی ویز سیکٹر کے تحت جاری 299 منصوبوں میں سے بیشتر منصوبوں کو جلد مکمل کرلیا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے سپرنٹینڈنگ انجینئر کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے کو عالمی معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے تعمیر کیا جائے۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنگ انجینئر عزیز صدیقی نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایڈیشنل کیرج وے کی تعمیر اور 4 مختلف روڈ کی بہتری کے منصوبے سے کل 18.82 کلومیٹر روڈ کی تعمیر / بہتری آئے گی۔ اس موقع پر دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
ہینڈآﺅ ٹ نمبر 1286۔۔۔ایف زیڈ ایف