43

سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی نے فریال تالپور کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے تاکہ انہیں سندھ اسمبلی میں بجٹ اجلاس میں شرکت کا موقع مل سکے واضح رہے کہ فریال تالپور کو قومی احتساب بیورو نیب نے گرفتار کرنے کے بعد زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہاؤس اریسٹ کر رکھا ہے اور وہ عدالت سے نو روزہ ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں ۔



سندھ اسمبلی میں بجٹ پیش کیا گیا ہے اور بجٹ پر بحث کا آغاز ہو چکا ہے اس لیے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں