54

کون پاکستانی ٹیم میں رہے گا کون نہیں؟ فیصلہ ورلڈ کپ کے بعد ہی ہوگا، پی سی بی

بھارت کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ کون کون سے کھلاڑی پاکستانی ٹیم کا حصہ رہیں گے اور کون باہر ہوگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فی الحال  ورلڈ کپ کےمیچز جاری ہیں جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکتا کپتان سرفرازاحمد سمیت تمام کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا الیکٹرسٹی ایک ایک کھلاڑی کی کارکردگی فٹنس اور مستقبل کے امکانات پر نظر رکھے ہوئے ہیں پاکستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ کے بعد اگلی سیریز ستمبر اکتوبر میں کھیلنی ہے اس لیے جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔



کس کھلاڑی نے کھیلنا ہے اور کس نے ٹیم سے باہر ہونا ہے یہ فیصلہ سلیکٹرز کریں گے لیکن یہ معاملات  ورلڈ کے  بعد دیکھے جائیں گے فی الحال ٹیم کی توجہ ورلڈ کپ کے باقی میچوں پر مرکوز ہے ۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے ابھی ورلڈ کپ میں کل مزید چار میچ کھیلے ہیں جن میں جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیموں سے مقابلہ ہونا ہے اگلا میچ جنوبی افریقہ کے خلاف  اتوار کو کھیلا جانا ہے ۔بھارت کے خلاف شکست پاکستانی کھلاڑیوں اور تماشائیوں کے لیے ایک ڈراؤنا خواب تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں