پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بنگالیوں سے کچھ سیکھنا چاہیے

ورلڈ کپ کے اہم میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دینے والی بنگلہ دیش ٹیم کی کارکردگی پر سب بنگالی کھلاڑیوں کی تعریف کر رہے ہیں پاکستان کے سابق کھلاڑیوں سے  کرکٹ پرستاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور دیگر کھلاڑیوں کو بنگالی کھلاڑیوں سے کچھ سیکھنا چاہیے۔



یہ وہی ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم ہے جس نے پاکستان کو ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں 105 رنز پر ڈھیر کر دیا تھا لیکن بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم نے 322 رنز کا ہدف باآسانی 9 اوور پہلے حاصل کرکے خود کو ایک بہتر ٹیم ثابت کیا پاکستان کے کوچ اور کپتان سمیت تمام کھلاڑیوں کو سوچنا چاہیے کہ بنگلہ دیش کے کھلاڑی کیا کر رہے ہیں جو ہم نہیں کر سکے۔