ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں سالانہ جلسہ میلاد سے علامہ اکرام المصطفیٰ اعظمی ،علامہ عروج زیدی و دیگر کا خطاب

سرکا ردوجہاں خُلق ِعظیم کا بے مثال نمونہ ہیں، علماء کرام

 
کراچی ( ) ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ  سائنسزکی پرو وائس  چانسلرپروفیسر زرنازواحد اور ممتاز علمائے کرام نے کہا ہےکہ سرکار دو جہاں ﷺخُلق عظیم کابے مثال نمونہ ہیں عشق مصطفیٰ کا تقاضا ہے  کہ ہم اسوہ حسنہ پر عمل پیرابھی ہوں۔
 ان خیالات کااظہار  ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ  سائنسز میں منعقدہ جلسہ عید میلاد النبی ﷺسےخطاب کرتے ہوئے کیاگیا ۔جلسہ عید میلاد النبی ﷺ سے علامہ اکرام المصطفیٰ اعظمی کےعلاوہ علامہ عروج زیدی او  رطلباء  نے خطاب کیا۔محفل میں قاری غلام مرتضیٰ نےاپنےخوبصورت انداز میں   تلاوت کی جبکہ نعت خواں مولانا ارقم مصطفیٰ،مریم زیشان اور اشرفی برادرزنے  بارگاہِکونین میں گلہائے عقیدت پیش  کیا۔   اس موقعپر  ڈاؤ میڈیکل کالج کی پرنسپل ڈاکٹر  صباء سہیل بھی موجود تھیں۔ جلسے سے خطاب میں علامہاکرام المصطفیٰ اعظمی نے کہا کہ تعلیمات مصطفیٰ ﷺکے مطابق خلق خدا کو تکلیف دینےکے عمل سے رسول اللہ ﷺ نے ممانعت فرمائی  ہے عام شاہراہوں پر ون وے کی خلاف ورزی سےجہاں  ٹریفک حادثات میں اضافہ ہو رہا ہےوہیں یہ رجحان اور اپنی غلطی پر  اصرارکرنا تعلیمات مصطفیٰ کے منافی ہے ،اس عمل سے ٹریفک کی روانی میں بھی خلل پیدا ہوتاہے۔سنت ِمصطفیٰﷺ پر عمل کرکے ہی عشق ِمصطفیٰﷺ کا دعوٰی سچا ثابت کیا جاسکتاہے  طبی تعلیم کی اسلام میں بہت اہمیتہےاور آ ج کی سائنسی ترقی اسلامی تعلیمات کی مرہون منت  ہے۔ قبل ازیں  علامہ عروج زیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبیکریم ﷺ کا میلاد منانا سرکار دوعالم ﷺ سے والہانہ عقیدت و محبت کا اظہار ہےدنیا وآخرت کی کامیابی کا راز تعلیمات مصطفیٰﷺ میں ہی مضمر ہے ۔