33

شہید فاضل راہو ضلع بدین میں سابق صدر آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

شہید فاضل راہو ضلع بدین میں سابق صدر آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور کی ایف  آئی اے کے ہاتھوں گرفتاری پر احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں بڑی تعداد میں سیاسی کارکنوں اور پیپلز پارٹی کے ہمدردوں نے شرکت کی اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔سابق صدر جنرل ضیاء الحق کے دور میں شہید فاضل راہو زیادہ بدین کا علاقہ اہم سیاسی گڑھ مانا جاتا تھا۔



جہاں بھرپور احتجاجی تحریک چلائی جاتی تھی اور یہاں کئی لوگ ہلاک اور زخمی بھی ہوئے تھے نوے کی دہائی میں شہید فاضل راہو کے صاحب زادے اسماعیل پیدا ہوئے یہاں سے الیکشن جیتتے رہے۔ماضی میں اسماعیل راہو پاکستان  پیپلز  پارٹی کے خلاف الیکشن لڑ کر صوبائی وزیر بنے لیکن اب اسماعیل راہو پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم رہنما اور صوبائی وزیر ہیں اور ان کی سربراہی میں ضلع بدین کے علاقے شہید فاضل راہو میں  پیپلز پارٹی کی قیادت کی گرفتاری کے خلاف بھرپور احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں ایک مرتبہ پھر وفاقی حکومت وزیراعظم عمران خان اور نیب کے خلاف نعرے لگائے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں