38

نیب نے 71 بیورو کریٹس اور سیاستدانون کی لسٹ جاری کردی … جن میں بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ، وزیر اور بیورو کریسی کے نام شامل ہیں

قومی احتساب بیورو نیب  جن سیاستدانوں اور سرکاری افسران کے خلاف تحقیقات کر رہا ہے یا جن  سیاستدانوں کے خلاف نیب کو مختلف حوالوں سے شکایات موصول ہوئیں اور ان کی تفتیش کی گئی ہے اس کی ایک فہرست سامنے آ گئی ہے جس میں مختلف صوبوں کے اہم سیاستدان اور سرکاری افسران کے نام شامل ہیں۔ اس  فہرست میں شامل کئی سیاستدانوں اور سرکاری افسران نے پہلے ہی اپنے قانونی مشیروں کے صلاح مشورے سے عدالتوں سے رجوع کر رکھا ہے کچھ کو حفاظتی ضمانت مل چکی ہے، کچھ  ضمانت کے لئے کوشاں ہیں اور کچھ ملک سے باہر ہیں ۔ذرائع کے مطابق آنے والے دنوں میں مزید گرفتاریوں کی توقع ہے۔


 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں