حکومت سندھ خصوصی بچوں کو با اختیار بنانے کے لئے کوشاں ہے۔ صادق علی میمن

حکومت سندھ خصوصی بچوں کو با اختیار بنانے کے لئے کوشاں ہے۔ صادق علی میمن

کراچی۔ 27 اکتوبر۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ صادق علی میمن نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت کے مطابق محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ خصوصی بچوں کو با اختیار بنانے کے لئے کوشاں ہے اور ہم ان خصوصی بچوں کو تعلیم اور ووکیشنل ٹریننگ کی مدد سے نہ صرف ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کررہے ہیں بلکہ آئندہ انے والی زندگی کے لئے ان کو پیروں پر کھڑا کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔ یہ بات آج انہوں نے گورنمنت خصوصی تعلیم و بحالی کمپلیکس کراچی میں ایک تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مذید کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں ہیں کہ یہ خصوصی بچے صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں ہوتے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ان بچوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے ان کو بہتر ماحول فراہم کیا جائے اور ان کی صحیح راہنمائی کی جائے تاکہ یہ بچے اپنے پیروں پر کھڑا ہو سکیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ صادق علی میمن نے کہا کہ ان کا محکمہ خصوصی افراد کی بحالی کے کاموں میں مصروف عمل ہے۔ یہ بات بھی خوش آئند کے نجی شعبہ بھی خصوصی افراد کی بحالی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے۔ صادق علی میمن نے کہا کہ ہم سب مل کر ہی اس معاشرے کو ان خصوصی افراد کے رہنے کے لئے ایک بہتر جگہ بنا سکتے ہیں اور ان کی مشکلات میں کمی لا سکتے ہیں۔