نوشہرہ۔نوشہرہ کینٹ پولیس نے قمار بازی کی محفل الٹ دی۔ داو پر لگی ہزاروں کی رقم اور الات قمار بازی قبضہ میں لیکر 07 ملزمان گرفتار۔*

*نوشہرہ۔نوشہرہ کینٹ پولیس نے قمار بازی کی محفل الٹ دی۔ داو پر لگی ہزاروں کی رقم اور الات قمار بازی قبضہ میں لیکر 07 ملزمان گرفتار۔*

پشاور(جہانزیب راشد)

*ڈسٹرکٹ پولیس افیسر عمران خان کے خصوصی احکامات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پور کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ شب سرتاج خان SHO کینٹ کو باوثوق ذرائع سے اطلاع ملی کہ نوشہرہ کینٹ کے دوکانوں میں قمار بازی کی محفل سجائی جاتی ہے۔اطلاع کو مصدقہ جان کر مخبروں کا نیٹ ورک فعال بنایا گیا۔پولیس نفری کو ہمراہ لیکر شبیر نامی بندے کے دوکان پر کامیاب چھاپہ لگایا گیا۔قمار بازی میں مصروف 07 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان میں عدنان،شبیر،آصف ،فرحان،قادر خان،عبدالروف اور شعیب شامل ہیں۔داو پر لگی ہزاروں کی رقم اور الات قمار بازی قبضہ پولیس کرکے ملزمان کو تھانہ نوشہرہ کینٹ منتقل کردیا گیا۔*