تھانہ مندنی کی حدود میں پولیس نے اغوائیگی کی کوشش ناکام بنادی

*تھانہ مندنی کی حدود میں پولیس نے اغوائیگی کی کوشش ناکام بنادی۔*

پولیس نے بروقت کاروائی کے دوران اغوائیگی کی واردات ناکام بناکر مغوی کو بحفاظت بازیا ب کرلیا ہے۔ تین مسلح افراد نے رقم کی لین دین پر شہری کو اغواء کیا۔3 ملزمان گرفتار۔ ملزمان کے قبضہ سے 2پستول اورواردات میں استعمال موٹرسائیکل برآمد۔مزید تفتیش جاری۔
*ایس ایچ او تھانہ مندنی جوہرشید خان*

پشاور(جہانزیب راشد)
تفصیلات کے مطابق مندنی پولیس کو اطلاع ملی کہ موٹرسائیکل پر سوار تین مسلح افراد نے کسی شہری کو اغواء کرکے نامعلوم مقام منتقل کررہے ہیں، اطلاع کے پیش نظر ایس ایچ او تھانہ مندی جوہر شید خان نے ہمراہ پولیس نفری ملزمان کا تعاقب کرتے ہوئے موٹرسائیکل کو قابو میں کیااور ملزمان کو گرفتار کرکے مغوی کو بحفاظت بازیاب کیا۔
بازیاب مغوی افتخار خان ولد تاج محمد ساکن غزگئی نے پولیس کو بتایا کہ میں طارق کے بیٹھک میں موجود تھا کہ اس دوران تین مسلح افراد مدثر ولد خانباز، کوثر عالم ولد بہادر ساکنان ہرچند اور صدیق اکبر ولد نورمحمد ساکن میراکبرکلے ضلع ملاکنڈ نے مجھ پر اپنے اپنے پستول تھان کرکے اغواء کیا۔وجہ عنادرقم کی لین دین تھی۔تھانہ مندنی میں تین ملزمان کے خلاف اغوائیگی کا مقدمہ درج کیا گیا۔ملزمان کے قبضہ سے 2پستول اور واردات میں استعمال موٹرسائیکل برآمد کیا گیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔