شاداب انسٹیٹیوٹ آف اسپشل ایجوکیشن لاھور کی جانب سے شہزاد بھٹہ کو ریٹائرمنٹ کے حوالے سے خوبصورت تحفہ دیا گیا

شاداب انسٹیٹیوٹ آف اسپشل ایجوکیشن لاھور کی جانب سے شہزاد بھٹہ کو ریٹائرمنٹ کے حوالے سے خوبصورت تحفہ دیا گیا
خصوصی بچوں کا شہزاد بھٹہ کے ساتھ پیار و محبت سدا قائم و دائم رھے گا
=====================================


نماہندہ خصوصی لاھور
شہزاد بھٹہ سابقہ ڈائریکٹر اسپشل ایجوکیشن پنجاب اور سید قمر عباس شاہ سینئر وائس چیئرمین سیپ پاکستان نے اج اچانک بغیر کسی پروگرام کے شاداب انسٹیٹیوٹ آف اسپشل چلڈرن علامہ اقبال ٹاؤن جانے کا اتفاق ھوا


۔پرنسپل مس سیمہ نیازی صاحبہ اور سٹاف نے اپنے ھر دلعزیز سابقہ ڈائریکٹر کو اچانک اپنے درمیان پا کر نہایت مسرت اور خوشی کا اظہار کیا اور نہایت محبت اور چاھت سے ان کو خوش آمدید کیا۔
شاداب کے ذہنی معذور بچوں نے شہزاد بھٹہ کو دیکھ کر خوشی سے گلے لگایا اور تصاویر بنوائیں
پرنسپل مس سیمہ نیازی ،عائشہ بٹ و دیگر سٹاف ممبران نے شہزاد بھٹہ سابقہ ڈائریکٹر اسپشل ایجوکیشن پنجاب کے اچانک اور غیر متوقع آمد پر نہایت مسرت و خوشی کے ساتھ ان کو خوش آمدید کہا زبردست چائے کے ساتھ اپنے سابقہ ڈائریکٹر کی پرانی یادوں کو تازہ کیا ۔۔
مس سیمہ نیازی ،عائشہ بٹ اور دیگر سٹاف ممبران نے شہزاد بھٹہ کو ان کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے ایک زبردست گفٹ بھی دیا جس پر شہزاد بھٹہ نے مس سیمہ نیازی صاحبہ اور کے سٹاف ممبران کا نہایت شکریہ ادا کرتے ھوئے کہا کہ شاداب کے ساتھ ان کا بہت پرانا رشتہ اور تعلق ھے


شاداب انسٹیٹیوٹ آف اسپشل ایجوکیشن لاھور اسپشل ایجوکیشن کے ماتھے کا جھومر ھے جس کا سٹاف انہتائی محنت،لگن اور محبت سے ذہنی معذور بچوں کی تعلیم و تربیت،فلاح و بہبود اور بحالی کے کام کر رھا ھے
شہزاد بھٹہ نے مس سیمہ نیازی اور تمام سٹاف کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور ان کی محبتوں کا شکریہ ادا کیا شاداب انسٹیٹیوٹ میں ذہنی معذور بچوں کو تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ فنی تربیت اور بحالی پر زبردست طریقے سے کام ھو رھا ھے