ان سے ملیے یہ ہیں … شعیب ملک اور ثانیہ مرزا 2

ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے اہم میچ میں پاکستان اور بھارت کا کھیل دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں ایک ایسا جوڑا بھی آیا جو دونوں ملکوں کی ٹیموں کے اچھے کھیل کو سپورٹ کرنے اور امن کا پیغام آگے بڑھانے کے مقصد کے لیے اسٹیڈیم آیا اس جوڑے نے دونوں ملکوں کی ٹی شرٹس کو کمبائن کرکے ایک ٹی شرٹ بنا کر پہن رکھا تھا یعنی ان کی ٹی شرٹ پر بھی حکومت پاکستان اور انڈیا کے رنگ نمایاں تھے یہ جوڑا شعیب ملک اور ثانیہ مرزا ٹو ہے کیونکہ شوہر کا تعلق پاکستان سے اور بیوی کا تعلق بھارت سے ہے اسٹیڈیم آتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم دونوں ٹیموں کے اچھے کھیل کو سپورٹ کرنے آئے ہیں جو اچھا کھیلے گا ہم اس کو سپورٹ کریں گے اور ہم امن کا پیغام آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔



وزیراعظم عمران خان اور پاکستان کے عوام بھی یہی چاہتے ہیں کہ خطے میں امن ہو محبت ہو اور سکون کے ساتھ لوگ اپنی زندگی گزار سکیں اسی لیے متنازعہ امور کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو بات چیت کی پیشکش کر چکے ہیں ۔ پاک بھارت میچ دیکھنے اور امن کو فروغ دینے کی باتیں کرنے والے اس جوڑے نے بھی وہی بات کی ہے جو دونوں ملکوں کے عوام کے حق میں ہے ۔ پاکستان اور بھارت کے عوام سمجھتے ہیں کہ جنگ اور لڑائی سے کچھ حاصل نہیں ہو گا اور تمام معاملات بات چیت کے ذریعہ ہی حل ہونے چاہیں ۔